
پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت الیکٹرک بائیکس خریدنے والے شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کی جگہ ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ توانائی کے شعبے میں بھی ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔حکومت اس اسکیم کو “گرین کریڈٹ” کا نام دے رہی ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر محدود تعداد میں اہل افراد کو الیکٹرک بائیک کی خریداری پر سبسڈی دی جائے گی۔ اس اسکیم کا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔اہلیت اور شرائط:ابتدائی اطلاعات کے مطابق:اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخصوص آمدنی حد مقرر کی جائے گی۔خریدار کو پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہوگا۔سبسڈی کی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی یا بائیک کی قیمت میں رعایت کی صورت میں دی جائے گی۔یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی بہتری، توانائی کے موثر استعمال اور عوامی فلاح کے لیے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے